تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ :نیشنل بنک نے الحمل کلب کو ہرادیا

جنگ نیوز -
کراچی …شکیل یامین کانگا...سالار ویلفےئر سینٹر ملیرنے سخت مقابلے کے بعد کورنگی جیم خانہ کو 2-1سے شکست دے کر کراچی فٹبال لیگ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے دونوں گول عبدالحلیم نے اسکور کئے جبکہ ملیر یونین کی تاخیر سے آمد کے باعث بلوچ یوتھ گارڈن کو واک اوور کے ذریعے تین قیمتی پوائنٹس حاصل ہوئے۔سالار کے اسٹرائیکر عبدالحلیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔گروپ ”بی“ میں سالار ویلفےئر سینٹر کے 6میچوں میں 7پوائنٹس کے ہمراہ 8ویں جبکہ کورنگی جیم خانہ کی 8میچوں میں 4پوائنٹس کے ساتھ آخری یعنی 10ویں پوزیشن ہے۔ گروپ ”اے“ میں بلوچ یوتھ گارڈن 7میچوں میں 14پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ ملیر یونین کے 7میچوں میں 6پوائنٹس کے ہمراہ 9ویں پوزیشن ہے۔دریں اثناء شاکر لاشاری کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت نیشنل بینک نے آل پاکستان نیشنل بینک فٹبال ٹورنامنٹ میں الحمل کلب مستونگ کو 7-0 صفر سے شکست دیدی۔ انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالعزیز دوگول اسکور کئے۔ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کا افتتاحی میچ کے موقع پر نیشنل ینک کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اقبال قاسم اور ایڈمنسٹریٹر ملیر ٹاؤن ڈاکٹر مختار علی پلیجو بھی موجود تھے۔ کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک کی ٹیم نے ابتداء ہی سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بینک کو 6-0 کی برتری حاصل تھی۔ شاکر لاشاری نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ عبدالعزیز نے دو جبکہ فاروق شاہ اور محمد جمیل نے ایک ایک گول کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.