تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور،رانا بختیار کی تنخواہ اور دیگر مراعات کے بل روک لئے گئے

جنگ نیوز -
لاہور...قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا بختیار کی تنخواہ اور دیگر مراعات کے بل روک لئے ہیں۔سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا بختیار نے گذشتہ روز امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیس سے الگ کئے جانے پر استعفٰی دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی سرکاری گاڑی اور گن مین بھی محکمہ پراسیکویشن کو واپس بجھوا دئیے تھے۔ تاہم آج جب انہوں نے اپنی تنخواہ اور دیگر بلوں کو نکلوانے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ انکے سب بقایا جات اور تنخواہ کو قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل پنجاب قیصر سلیم نے روک لیا ہے۔اس بارے میں رانا بختیار نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزید ایک ماہ کام کرنے کا کہا گیا اوریہ بھی کہا گیا کہ ابھی ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ اب مزید کام نہیں کرسکتے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.