5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ کیلئے کپتان کا اعلان نہ کرنے سے مسائل بڑھ گئے، عمران خان
جنگ نیوز -
ممبئی...پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے کپتان کا اعلان نہ کرکے ٹیم کے مسائل میں اضافہ کردیا ہے ۔ ممبئی میں کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک تقریب میں عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو اہم بولرز محمد آصف اور محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس ہوگی ، لیکن اس سے بڑا نقصان یہ ہے کہ ٹیم کے کپتان کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی کپتان ایک دن میں ٹیم کے ساتھ سیٹل نہیں ہوسکتا ۔پاکستان میں ایک سال کے دوران پانچ کپتان تبدیل کردیئے گئے جس کی وجہ سے ٹیم کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ۔