تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لندن دھماکے، ملزم کا پاکستان میں ساتھیوں سے رابطہ تھا،برطانوی پولیس

جنگ نیوز -
لندن...برطانوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن بم دھماکوں کا مرکزی ملزم صدیق خان پاکستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں تھا ۔ دھماکوں سے چند دن پہلے اسے راولپنڈی سے فون کالز بھی کی گئی تھی ۔برطانوی پولیس کے تفتیش کار مارک اسٹیورٹ نے لندن میں بتایا کہ ملزم صدیق خان کا پاکستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطہ تھا ۔نامعلوم افراد اسے مختلف پی سی اوز سے فون کرتے اور بم بنانے اور دھماکہ کرنے سے متعلق معلومات دیتے تھے ۔ مارک اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ صدیق خان نے پاکستان میں کوئی فون نہیں کیا، لیکن وہ پاکستان میں رابطے میں تھا ۔ دو ہزار پانچ میں مئی اور جون کے درمیان ملزم کو پاکستان سے کئی فون کالز کی گئیں ، آخری کالز چھ منٹ کی تھی جو بم دھماکوں سے پانچ روز پہلے کی گئی۔ برطانوی تفتیش کار نے بتایا کہ ملزم صدیق خان اور تنویر دھماکوں سے چند ماہ پہلے پاکستان گئے ، اور ان کا خیال ہے کہ وہ القاعدہ کے ارکان سے ملے ہوں گے۔ مارک اسٹیورٹ کا کہنا تھا کہ ایم 15 سیکیورٹی سروس کے اہلکار صدیق اور اس کے ساتھیوں کی نگرانی میں تھے۔ لیکن سیکیورٹی سروسز دھماکے روکنے میں ناکام رہیں۔ سات جولائی دو ہزار پانچ کو لندن دھماکوں میں 52 افراد مارے گئے تھے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.