5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تحریک ناموس رسالت کا سربراہی اجلاس19 فروری کو طلب
جنگ نیوز -
لاہور...تحریک تحفظ ناموس رسالت نے19 فروری کو پشاور میں سربراہی اجلاس طلب کرلیا ہے۔یہ فیصلہ لاہور میں صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیرصدارت تحریک تحفظ ناموس رسالت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق20 فروری کو پشاور میں ریلی اورجلسہ ہوگا جبکہ20 مارچ کو کوئٹہ میں ریلی نکالی جائے گی، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہر جمعے کو ملک کے ضلعی مقامات پراحتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے ملزم ممتاز قادری کی قانوی معاونتکیلئے انکے اہلخانہ سے ملاقات کی جائیگی۔