تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر کے صدر کو ابھی جانا ہوگا،امریکا نے صاف کہہ دیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... مصر کی صورتحال پر امریکا کی بے چینی بھی بڑھتی جارہی ہے اور اس نے اپنے تیس سال پرانے اتحادی صدر حسنی مبارک کے خلاف موقف مزید سخت کرلیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس کا کہنا ہے کہ امریکا مصری صدر کو ستمبر تک کا وقت دینے کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مصر کے عوام ایسا کوئی عمل نہیں چاہتے جو ابھی شروع ہو اور ایک ہفتے ، ایک مہینے یا کئی ماہ تک جاری رہے ۔ اگر آپ مجھ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ اب کا مطلب ستمبر ہے تو اس وقت بے موقع گرمی ہے لیکن یہ ستمبر نہیں ہے ۔ اب کا مطلب ہے ابھی۔ترجما ن وائٹ ہاؤس نے قاہرہ میں جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مصری حکومت نے کسی تشدد کو ہوا دی ہے تو اُسے اب روک دینا چاہئے ۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی مصری نائب صدر عمر سلیمان کو فون کیا ۔ انہوں نے مظاہرین پر تشدد کی تحقیقات کرنے اور ذمے دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مصر میں اقتدار کی منتقلی کا عمل اب شروع ہوجانا چاہیے ۔ تاہم مصری حکومت نے اقتدار کی فوری منتقلی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی فریقوں کی جانب سے اس مطالبے کا مقصد مصر کی داخلی صورتحال کو مزید خراب کرنا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.