تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر کی غیر یقینی سیاسی صورتحال ،خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

جنگ نیوز -
لندن ... مصر میں غیر یقینی سیاسی صورت حال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مصر میں پرتشدد واقعات اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کی وجہ سے نہر سوئز کے راستے تیل بردار بحری جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ اس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ لندن میں مارچ کے سودوں کے لئے برینٹ نارتھ سی کروڈ آئل کی قیمت بدھ کو ایک سو دو ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کرگئی ۔ یہ ستمبر دو ہزار آٹھ کے بعد فی بیرل تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے ۔ نیویارک کی مارکیٹ میں بھی مارچ کے سودوں کے لئے فی بیرل تیل کی قیمت 9 سینٹس اضافے کے ساتھ 90 ڈالرز 86 سینٹس پر بند ہوئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.