تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا: آئی پیڈاستعمال کرنیوالے اب ڈیجیٹل اخبارسے استفادہ کرسکیں گے

جنگ نیوز -
نیویارک ... امریکامیں آئی پیڈیوزرز اب خصوصی ڈیجیٹل اخبارسے استفادہ کرسکیں گے۔امریکی شہریوں کوایپل آئی پیڈپرقومی سیاست سے لے کرکھیل،انٹرٹینمنٹ اوردیگرہرقسم کی خبریں سالانہ 40ڈالرزپردستیاب ہونگی۔جوپرنٹ،آڈیو،ویڈیواورتصاویرکی شکل میں ہونگی۔دی ڈیلی کے نام سے ڈیجیٹل اخبارکاافتتاح نیوزکارپوریشن کے سی ای اوروپرٹ مردوک Rupert Murdoch نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں کیا،اس موقع پرانہوں نے کہاکہ اشتہارات اورسبسکرپشن سے باقاعدہ آمدنی سے قبل دی ڈیلی پرہفتہ وارپانچ لاکھ ڈالریااس سے بھی کم لاگت آئے گی۔ڈیجیٹل اخبارروزانہ صبح شائع ہوگا۔جس پردن کے مختلف اوقات میں تازہ ترین خبریں،تصویریں اورایچ ڈی ویڈیوزاپ ڈیٹ کی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق دی ڈیلی میں کامیابی کابہت استعدادموجودہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.