5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ضلع سوات میں رات گئے موسلا دھار بارش
جنگ نیوز -
ضلع سوات میں رات گئے موسلا دھار بارش
مینگورہ…ضلع سوات میں رات گئے موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔سوات ، مینگورہ ، کالام ، مدین ، بحرین اور کے ضلع شانگلہ کے بعض علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔ پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔