5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مزاحمت پر فائرنگ 3 افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراچی: اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں مزاحمت پر فائرنگ 3 افراد زخمی
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں کے دوران مزاحمت پر ہونیوالی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں کے دوران مزاحمت پر ہونیوالی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے17سالہ شفیق فاروق زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ موبائل فون چھیننے کی واردات میں مزاحمت کا نتیجہ ہے ۔ ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسر ٹاؤن میں بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 20 سالہ امتیاز کو زخمی کردیا ۔ دونوں واقعات میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،الصبح بوٹ بیسن کے علاقے میں بھی سٹرک سے گذرنے والے راہگیر کو گھات لگا کر اسٹریٹ کرائم کی واردت کے لئے بیٹھے ہوئے ملزمان نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا،جس کی شناخت 24 سالہ ساجد وہاب کے نام سے ہوئی ہے ۔