5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاپتہ افراد کیس،عدالت عظمیٰ کا آئی جیز کے خلاف کارروائی کا انتباہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے صوبائی پولیس کو لاپتا افراد کے مقدمات درج کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے اگر ثبوت والے مقدمات درج نہ ہوئے تو متعلقہ آئی جی پولیس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جسٹس جاویدا اقبال کی سربراہی سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے لاپتا افراد کے مقدمہ کی سماعت کی ، عدالت نے لاپتا افراد سے متعلق پولیس کے پاس درج کیسز پر آئی جیز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ان افراد کے کیسز سنے جائیں گے جن کے بارے میں ثبوت مل گئے ہیں ، جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ لاپتا افراد سے متعلق ثبوت پر کیس درج نہ ہوئے تو متعلقہ آئی جیز کے خلاف کارروائی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ عدالت کا مقصد لوگوں کی بازیابی ہے ، اگر ایکشن لینے سے بھی بازیابی نہ ہو تو ایکشن کا فائدہ نہیں ہوگا ،، مقدمہ کی ایک فریق آمنہ مسعود نے عدالت کو بتایا کہ ان کے لاپتہ خاوند مسعود جنجوعہ ہمارے” بھائیوں“ کے پاس ہیں ، بعد میں مقدمہ کی سماعت دس فروری تک ملتوی کردی گئی۔