تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب،پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چئیرمین عبدالقادر گیلانی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عبدالقادر گیلانی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا ہے۔عبدالقادر گیلانی پی پی 272 رحیم یار خان سے سید احمد محمود کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ حج اسکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے رکن ملتان سے مسلم لیگ نون کے ایک ایم پی اے نے راؤ شکیل کی تعیناتی میں وزیراعظم کے بیٹوں کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے صاحبزادے سے ملاقات میں کہاتھا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کے چئیرمین کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں صدر نے عبدالقادر گیلانی سے کہا کہ وہ اُن کی جگہ ایسے شخص کو لانا چاہتے ہیں جو صوبائی حکومت کو مختلف ایشوز پر اُسی طرح پریشان کرے جس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیر مین چوہدری نثار علی خان پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کو کرتے ہیں ۔بعد میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے تسلیم کیا کہ پارٹی کے کوچئیرمین نے مجھ سے مستعفی ہونے کے لئے کہا ہے اور وہ اس ہدایت پر عمل کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.