تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کو مصر کی فوجی امداد بند کردینی چاہیے، ہیومن رائٹس واچ

جنگ نیوز -
نیویارک…انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ اگر مصر میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد کا سلسلہ جاری رہے تو امریکا کو مصر کی فوجی امداد بند کردینی چاہیے۔ نیو یارک سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ مصری سیکیورٹی فورسز قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں پرامن طور پرجمع ہونے والے مظاہرین کو حکومت کے حامی مسلح افراد سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ۔امریکا اور یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ صدر حسنی مبارک اور مصر کی فوجی قیادت کو بتا دیں کہ بدھ کو مظاہرین کے خلاف فوج کی کارروائی نے جمہوریت کے حامی مظاہرین کو پرتشدد حملوں سے بچانے اور بنیادی انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ یہ صورت حال برقرار رہے تو مصر کی تمام فوجی امداد معطل کردی جائے۔امریکا مصر کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نے رام اللہ میں مصری مظاہرین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں پر فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے تشدد پر بھی نکتہ چینی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.