5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اب مصر میں رکنا خطرے سے خالی نہیں‘ امریکا کی اپنے شہریوں کو وارننگ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…مصر میں جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پرمصر چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے جاری بیان کے مطابق مصر میں مقیم امریکی شہریوں کو خبردار کردیا گیا ہے کہ اب مصر میں مزید رکنا خطرے سے خالی نہیں۔مصری صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں اور فائرنگ نے مصر میں حالات مزید خراب کردیے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا ہے کہ امریکی شہری ایمبسی کی طرف سے کسی کال کا انتظار نہ کریں اور جلد از جلد مصر چھوڑ دیں۔ کیوں کہ جمعرات کے بعد امریکا کیلئے پروازیں ناممکن ہوجائیں گی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک انیس سو امریکی شہریوں کو مصر سے واپس امریکا بلوالیا گیا ہے۔اوبامہ انتظامیہ نے حسنی مبارک پر زور دیا ہے کہ وہ جتنی جلدی ہوسکے اقتدار چھوڑ دیں۔ جبکہ ہیلری کلنٹن نے بھی نئے منتخب ہونے والے نائب صدر عمر سلیمان کو فون کیا اور مصر میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر قابو پانے کے لیے کہا۔