تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ضمانت منظور

جنگ نیوز -
لاہور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔لاہور میں امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال سیال کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ریمنڈ ڈیوس کو ناجائز اسلحہ کیس میں جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جبکہ ریمانڈ ڈیوس کی جانب سے وکیل نے اس کی ضمانت کے استدعا کی جس پر مقامی عدالت نے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دییا جو امریکی عملے کی جانب سے جمع کرانے پر ناجائز اسلحہ کیس میں اس کی ضمانت کو منظور کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.