تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:جوتا بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقہ گمٹی بازار میں رات گئے جوتے بنانے والے کارخانے میں آگ لگ گئی جس سے دو افراد معمولی جھلس گئے۔ فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گمٹی بازار رنگ محل میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس سے دو افراد معمولی جھلس گئے۔بڑی مقدار میں چمڑا اور لکڑی جل کر تباہ ہو گئی۔ تاہم ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ عملے نے ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.