تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پانچواں ون ڈے، پاکستان کانیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے269رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
ہیملٹن…پاکستان نے پانچویں ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں پر268رنز بنائے اور میزبان کو میچ جیتنے کیلئے269رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیوی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ شعیب اختر کی شامل کیا ۔ ٹاس ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں گری جب محمد حفیظ 14 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ حفیظ کے آوٹ ہونے کے بعد کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگز آگے بڑھائی۔ 17 کے انفرادی اسکور پر کامران اکمل غیر ذمہ دارانہ رن لیتے ہوئے رن آوٹ ہوگئے ۔ یونس خان 21 رنز بنا کر نیتھن مکلم کا شکار بنے، اوپنر احمد شہزاد نے جارہانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے اپنے کرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 115 رنز بنا کر اسکاٹ اسٹائرس کا شکار بنے۔ مصباالحق بھی اس بار زیادہ دیر وکٹ پر نہیں ٹہر سکے اور 25 رنز بنا کر اسکاٹ اسٹائرس کا دوسرا شکار بنے۔ کپتان شاہد آفریدی نے20گیندوں پرایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 24رنز بنائے۔ عبد الرزاق صرف 3رنز اور عمر اکمل 32گیندوں پر32رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ملز، اورم اور اسٹائرس نے2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ نتھان مک کیلم نے ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.