5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
2پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں دو افراد کے قتل میں ملوث امریکی شہری کو مقامی عدالت میں آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 17 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو آج انتہائی سخت سیکورٹی کے حصار میں کینٹ کچہری میں مہر ظفر سیال کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انھوں نے ریمنڈ ڈیوس کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 17 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا .ریمنڈ ڈیوس کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ریمنڈ ڈیوس کو اب گیارہ فروری کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ریمنڈ ڈیوس کی پیشی کے موقع پر سی سی پی او لاہور اسلم ترین ،ایس پی سیکورٹی اور ایس پی کینٹ بھی موجود تھے۔کینٹ کچہری کے چارو اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور عام شہریوں کے ساتھ میڈیا لکا داخلہ بھی بند تھا۔