تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیپال میں بھی بجلی بحران،نیوز کاسٹرنے لالٹین کی روشنی میں خبریں پڑھیں

جنگ نیوز -
کھٹمنڈو…پاکستان ہی نہیں نیپال بھی بجلی کے بحران سے دوچار ہے ۔ ایک نیپالی ٹی وی نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا ۔ کانتی پور ٹی وی کے ناظرین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے نیوز کاسٹر کو لالٹین کی روشنی میں خبریں پڑھتے دیکھا ۔ ٹی وی نیوز چیف تیرتھا کوئرالا کا کہنا ہے کہ لالٹین کی روشنی میں بلیٹن کا مقصد نیپالی عوام کو درپیش مشکلات کا اظہار ہے ۔ لالٹین کی مدھم روشنی میں صرف بلیٹن ہی نشر نہیں کیا گیا بلکہ آبی وسائل کے وزیر پرکاش سَرن کو بھی اسٹوڈیو میں مدعو کرکے بجلی کے بحران پر گفتگو کی گئی ۔ نیپال ہائیڈرو پاور کے وسائل سے مالا مال ہے لیکن پیداواری مسائل کی وجہ سے عوام کو دن میں بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے ۔ نیپال میں 42 ہزار میگاواٹ ہائیڈرو پاور پیدا کرنے کی گنجائش ہے لیکن سیاسی غیر یقینی کے سبب موجودہ سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.