تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلا ف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر

جنگ نیوز -
پشاور…بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیخلا ف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے۔ رٹ پشاور کے شہریوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کیلئے کی جانیوالی رجسٹریشن سروے سیاسی بنیادی پر ہورہی ہے اور اس کی رقوم کے حصول کا اطلاق بھی سیاسی بنیادی پر ہورہا ہے۔درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ پشاور کے ساڑھے پانچ سو سے زیادہ شہریوں نے رجسٹریشن کیلئے ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خیبر پختونخوا کو درخواستیں دیں جس کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا۔رٹ میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ سیاسی بنیادوں پر کی جانیوالی سرو ے کا نوٹس لیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.