تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارتی پابندی: مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

جنگ نیوز -
کراچی …بھارت کی جانب سے کپاس کی برآمد پر پابندی کے باعث کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کپاس کی مقامی اور عالمی قیمتیں ریکادڑ سطح پر پہنچ گئیں۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر احسان الحق کے مطابق ، کپاس کی فی من قیمت200روپے اضافے کے ساتھ11 ہزار700کی ریکارڈ بلند سطح پر آگئیں ہیں۔ کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان بھارت کی جانب سے کاٹن ایڈوائزری بورڈ کی ملاقات ملتوی ہونے کے بعد دیکھا گیا ہے، کیونکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو کپاس کی برآمدات بالکل رک کر رہ گئی ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ نیویارک کاٹن ایکسچینج میں بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، اور فی ایل بی ایس کپاس کی قیمت4 سینٹس اضافے کے ساتھ2 ڈالر1 سینٹس کی سطح پر آگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.