تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپینش فٹ بال لیگ:بارسلونااور ریال میڈرڈ فائنل میں ٹکرائیں گے

جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپینش فٹ بال لیگ کوپا ڈل رے میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ نے20 اپریل کو ہونیوالے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ تھا دفاعی چمپئن سیویا سے ۔ پہلے لیگ میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنیوالے میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے دوسرے لیگ میں بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ محسو اوزل نے میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول82 ویں منٹ میں کیا۔ میڈرڈ کیلئے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ایمینوال آڈابایور نے آخری لمحات میں برتری دو صفر کرکے ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنادیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بارسلونا نے آلمیرا کو 3-0 سے شکست دی، بارسلونا کا پہلا گول34ویں منٹ میں ایڈریانو نے اسکور کیا۔56ویں منٹ میں ابراہیم ٹیاگو نے دوسرا گول بناکر برتری2-0 کردی جسےIbrahim Afellay نے66ویں منٹ میں3-0 کردیا۔ بارسلونا نے پہلی لیگ میں بھی آلمیرا کو5-0 سے شکست دی تھی،ریال میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان کپ فائنل20 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.