تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: صنعتی علاقوں میں بجلی کی 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی …سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس سپلائی بحال نہ ہوسکی، کم گیس ملنے کے باعث کراچی الیکٹرک سپلائی کی جانب سے صنعتی علاقوں میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق، سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس سپلائی بحال نہ ہوسکی، اور اب تک گیس کی سپلائی 50 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ پر برقرار ہے، جس کے باعث کے ای ایس سی کی جانب سے صنعتی علاقوں میں8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس سپلائی مکمل بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، لیکن ایسا نہیں ہوا، جس کے باعث صنعتی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا گیا۔دوسری سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھٹ فیلڈ سے اب بھی50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا بھٹ گیس فیلڈ پرنصب کمپریسر کے خراب آلات درآمد کیے گئے ہیں اور یہ جلد ملک پہنچ جائیں گے جس کے بعد چار فروری تک بھٹ گیس فیلڈ سے50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی ملنے لگے گی اوراسکے بعد ہی کے ای ایس سی کو سپلائی میں اضافہ کر دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.