تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مصر کا بحران: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

جنگ نیوز -
سنگاپور…مصرمیں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔تجزیہ کاروں کے مطابق مصر میں پرتشدد واقعات اور غیر یقینی سیاسی صورت حال کی وجہ سے نہر سوئز کے راستے تیل بردار بحری جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کہ مشرق وسطیٰ میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔اس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ برینٹ نارتھ سی کروڈ مارچ کے سودے88 سینٹس اضافے کے ساتھ103 ڈالر22 سینٹس فی بیرل کی سطح پر دیکھے گئے۔ جوستمبر دو ہزار آٹھ کے بعد فی بیرل تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں مارچ خام تیل کے سودے65 سینٹس اضافے کے ساتھ91 ڈالر51 سینٹس پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔ ماہرین کے مطابق مصر میں جاری کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں105 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.