تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستانیوں کو لانے کیلئے دو طیارے آج رات قاہرہ روانہ ہونگے

جنگ نیوز -
قاہرہ …حکومت پاکستان نے مصر میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ مصر میں موجود دو پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کے دو طیارے قاہرہ جائینگے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حکومت کی ہدایت پر پہلا طیارہ بوئنگ747آج رات8بجے کراچی سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کیلئے روانہ ہوگا جس کا پرواز نمبر پی کے2612 ہے۔ اس پرواز کے ذریعے پاکستانیوں کا پہلا گروپ قاہرہ سے کل صبح اسلام آباد پہنچے گا جس کا پرواز نمبر پی کے2622 ہوگا۔ دوسری پرواز پی کے2412کیلئے ائیر بس اے310 طیارہ آج رات ساڑھے دس بجے کراچی سے قاہرہ کیلئے روانہ ہوگا اور کل صبح11بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً750 پاکستانی قاہرہ میں موجود ہیں۔ دوسری جانب قاہرہ میں موجود طالب علم غلام سمدانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک پاکستانی سفارتخانے میں انہیں پاکستان واپسی کی کوئی ہدایت نہیں کی گئی ہے۔ اس وقت جامع الازہر میں60 سے زیادہ طلب علم موجود ہیں جو مصر میں تیزی سے خراب ہونیوالی صورتحال کی وجہ سے غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.