تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خلا ئی شٹل ڈسکوری چو بیس فر روی کو آ خر ی مشن پر رو انہ ہو گی

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…خلا ئی سفر کی دنیا میں ایک اہم حیثیت کی حامل نا سا کی خلا ئی شٹل ڈسکو ری چو بیس فر وری کو اپنے آ خر ی مشن ST-133 کا آ غا ز کرے گی۔ڈسکوری ،کینیڈی اسپیس سینٹر سے انتا لیسویں (39th) اور آ خر ی مشن پر انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کے لیے روانہ ہو گی جس کے اختتا م پر اس مشہور خلا ئی شٹل کو ہمیشہ کے لیے ریٹا ئر کر دیا جا ئے گا ۔اس سے قبل یہ سفر نو مبر 2010 میں شر و ع ہو نا تھا جسے شٹل کے فیول ٹینک میں در اڑ آجانے کے با عث ملتوی کر دیا گیاتھا ۔گیارہ دنو ں پر مشتمل اس مشن میں پہلی بار چھ خلا با زوں کے علاوہ Humaanoid رو بو ٹ Robonaut 2 بھی خلا ئی سفر پرروانہ ہوگا۔ خلا ئی شٹل ڈسکوری ناسا کا سب سے پرانا فعال شٹل ہے جسے 1983 میں تیا ر کیا گیا تھا جو ابھی تک سینتیس (37) کا میا ب خلا ئی مشن سر انجا م دے چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.