تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

القاعدہ نے جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے ٹیڈی بیئر بم کا منصوبہ بنایا، وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن …وکی لیکس سے جاری ایک مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ہوائی جہاز وں کو تباہ کرنے کیلئے ٹیڈی بئیر بم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ منصوبہ جنوری 2010میں امریکی سیکریٹری اور یورپین منسٹرز کے درمیان ملاقات میں سامنے آیا۔وزرا کے مطابق ہوائی جہاز اب بھی القاعدہ کی پہلی ترجیح ہیں ۔حالیہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ہوائی جہازوں کو تباہ کرنے کیلئے بچوں کے کھلونوں خاص طور پر ٹیڈی بئیرز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور دہشت گرد ایسا کیمیکل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو سختی سے پیک ہوسکے اور انتہائی تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔القاعدہ ٹریننگ مینول کے مطابق یہ کیمیکل ائیر پورٹ ایکسرے مشین میں نظر نہیں آسکے گا۔ملاقات میں جرمن وزیر داخلہ نے یورپین یونین میں سکیورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین میں مسافروں کی چیکنگ کا نظام تسلی بخش نہیں۔وہاں کوئی بھی مسافر یورپ میں داخل ہوسکتا ہے۔لوگوں سے مل سکتا ہے ، ائیر پورٹ سے شاپنگ کرسکتا ہے اور بغیر کسی آفیشل کی مداخلت کے واپس جاسکتا ہے۔ملاقات میں عمر فاروق عبدالمطلب کیس میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر امریکا اور برطانیہ کے درمیان تناؤ پر بھی بات کی گئی۔نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے دو ہزار نو میں کرسمس کے موقع پر ایک طیارہ تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.