تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دبنگ گرل سوناکشی سنہا فرح خان کیلئے آئٹم نمبر کر یں گی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…دبنگ گرل سونا کشی سنہا ہدایت کارہ فرح خان کیلئے آئٹم نمبر کریں گی۔فرح خان نے فلم تیس مارخان میں کترینہ کیف کو شیلا بناکر نئی پہچان دی اور اب وہ شیلا کے بعد اپنی نئی فلم میں سونا کشی سنہا کو آئٹم نمبر پر پر فارم کروانے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔فرخ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ سونا کشی سنہا کو آئٹم سونگ کے ذریعے با لکل منفردانداز میں پیش کر یں گی ۔واضح رہے کہ سونا کشی سنہا فرح خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم" جوکر "میں بھی کاسٹ کر لی گئیں ہیں جس میں مر کزی کر دار اکشے کمار ادا کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.