تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برازیل میں مالک کی قبر کے سرہانے آنسو بہاتا وفادار کتا

جنگ نیوز -
ساوٴپاوٴلو…سی ایم ڈی…کتوں کو انتہائی وفادار پالتو جانور تصور کیا جاتا ہے جو اپنے مالکان سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں اور یہ بات Leaoنامی کتے پر بخوبی صادق آتی ہے۔حال ہی میں برازیل میں آنے والے سیلاب اور اس کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔برازیل میں ہونے والی اس بڑے پیمانے کی تباہی نے Leaoکے مالکCristina Mariaکو بھی موت کے منہ میں پہنچا دیا۔اپنے مالک کا وفادار اور اُس سے بے پناہ محبت کرنے والا Leaoگذشتہ دو روز اپنے مالک کی قبر کے سرہانے افسردہ بیٹھا ہے اور وہاں سے کہیں جانے کو تیار نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.