تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رکوڈک کیس کا فیصلہ ہونے تک مائننگ لائسنس منظور نہ کرنے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بلوچستان میں رکوڈک ذخائر کے مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک وہاں کان کنی کا لائسنس جاری کئے جانے کا کوئی بھی عمل روک دیا ہے ۔چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے رکوڈک کیس کی سماعت کی ، ایک درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے دلائل جاری رکھے تو عدالت نے انہیں صرف مقدمہ کے قانونی پہلوؤں پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔ ٹی سی سی کے وکیل حفیظ پیرزادہ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کمپنی کو مائننگ لائسنس کی درخواست دینے کی اجازت دیدی ، عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ حکومت بلوچستان، اس مقدمہ کا فیصلہ ہونے تک لائسنس جاری نہیں کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.