5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انگلینڈ کیخلاف آخری ون ڈے ، آسٹریلیا کا واٹسن اور کلارک کو آرام دینے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
پرتھ …آسٹریلیا نے انگلینڈ کیخلاف ساتویں اور آخری ون ڈے میچ کیلئے آف اسپنر جیسن کریجزا کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے، کیمرون وائٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔سیریز کا آخری میچ اتوار کو پرتھ میں کھیلا جائیگا، کپتان مائیکل کلارک اور شین واٹسن کو آرام کا موقع دیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کیمرون وائٹ کریں گے، جبکہ ایڈم ووجز اننگز کا آغاز کریں گے، آف اسپنر جیسن کریج زا کو اسٹیون اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے آخری بار دسمبر2008 میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی، آسٹریلیا کو سیریز میں 5-1اکی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔