تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سینیٹ :عوام کیختم ہوتی برداشت حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے، متحدہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ میں ایم کیوایم اور اپوزیشن کے ارکان نے کہاہے کہ عوام میں ختم ہوتی برداشت حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے،توانائی بحران حل نہ ہوا تو معاشی بحران سے نہیں نکلا جاسکے گا ۔ سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو جے یو آئی فے کے ارکان نے بلوچستان میں این ایچ اے منصوبے مکمل نہ ہونے پر احتجاج اور واک آوٹ کیا۔ ملک میں بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ اور ان کے نرخوں میں اضافے کے خلاف ایم کیوایم اور اپوزیشن کی تحریک پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پروفیسر خورشید کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت نے بجلی قیمتوں میں80 فیصد تک اضافہ کیا۔ طاہر مشہدی نے کہا کہ کراچی میں بجلی ٹرانسمیشن لائنیں تبدیل کرنے اور نئے جنریٹر لانے کے وعدے جھوٹے نکلے ہیں۔ تعلیمی بجٹ کے سوال پر وفاقی وزیر سردار آصف احمد نے بتایا کہ انہیں یہ تو صحیح علم نہیں کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں اس کی شرح کیا ہے تاہم یہ2 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.