تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مونا لیزا کا ماڈل لیونارڈ ڈاؤنچی کا شاگرد تھا، محققین کا دعویٰ

جنگ نیوز -
نیویارک …کئی نسلوں سے حسین مسکراہٹ کی جہاں بھی مثال دی جاتی ہے، وہاں مونا لیزا کا نام آتا ہے،لیکن حال ہی میں ہونیوالی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مونا لیزا کیلئے ماڈلنگ کسی خاتون نے نہیں بلکہ ایک لڑکے نے کی تھی۔مونا لیزا کی مسکراہٹ میں جہاں کئی لوگوں کو دنیا بھر کی خوبصورتی نظر آتی ہے۔وہیں کچھ لوگ اس چہرے میں پراسراریت بھی دیکھتے ہیں۔اس تصویر کے اسرارکھلتے رہتے ہیں،لیونارڈو ڈاؤنچی کی شہرہ آفاق تصویر کے بارے میں محققین کا کہنا تھا کہ یہ چہرہ اٹلی کے ایک دولت مند تاجر کی بیوی لیزا غیرارڈینیLisa Gherardiniکا ہے،لیکن حال ہی میں اٹلی کے آرٹ تاریخ دانوں نے نیا دعویٰ کیاآیا ہے، جس کے مطابق"مونا لیزا کا تخیلاتی عکس" لیونارڈو ڈاونچی کے نوجوان شاگرد اور اس کی پسندیدہ ترین شخصیت گیان گیاکومو کیپروٹیGian Giacomo Caprotti کے چہرے سے لیا گیا ہے۔یعنی اس حسن کے پیچھے خاتون نہیں ایک خوبرو لڑکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.