تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسپاٹ فکسنگ کیس:سلمان، آصف اورعامر فیصلہ سننے کیلئے کل قطرجائینگے

جنگ نیوز -
لاہور…اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطلی کا شکار ٹیسٹ کرکٹرز سلمان بٹ ، محمد آصف اورمحمد عامر اپنی قسمت کا فیصلہ سننے کیلئے کل صبح قطرروانہ ہوں گے ۔معطلی کا شکار تینوں کرکٹرز کے کیس کی سماعت آئی سی سی کے انٹی کرپشن ٹریبونل نے گزشتہ ماہ مکمل کی تھی ۔6 سے11 جنوری تک ہونیوالی سماعت کے بعد ٹریبونل کے سربراہ مائیکل بیلوف نے اعلان کیا تھا کہ کیس کا فیصلہ5 فروری کو سنایا جا ئیگا اور اس موقع پر فیصلے کی کاپی کھلاڑیوں اوران کے وکلا کو دی جا ئیگی ۔ قسمت کا فیصلہ سننے کیلئے سلمان بٹ ، محمد عامر اور محمد آصف جمعہ کی صبح ساڑھے چار بجے دوحہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔محمد عامر کے وکیل شاہد کریم لاہور سے جبکہ محمد آصف اورسلمان بٹ کے وکلا انگلینڈ سے دوحہ پہنچیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں کرکٹرز کو سخت سزائیں ملنے کا قومی امکان ہے ۔ سلمان بٹ اور محمد آصف کو تاحیات جبکہ محمد عامر کو پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.