5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوشت کے ذائقے والا پانی بھی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والے Till KrautkraemerنےMeat Waterنامی مشروب ساز کمپنی کی بنیاد ڈالی ہے۔اس کمپنی کے تحت آجکل گوشت کے ذائقے (Flavoured)والا پانی بھی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔فلیورڈ انرجی ڈرنکس اور Mealسپلیمنٹس کی سی خصوصیات رکھنے والے اس پانی میں چیز برگر،باربی کیو چکن اور اٹالین Sausagesکے ذائقے موجود ہوتے ہیں۔اس پانی کے فلیورز میں تازہ ترین اضافہ Salmon Salad،گِرلڈ چکن سلاد اور گِرلڈ تھائی بیف ہیں جو لوگوں کے منہ میں حقیقتاً پانی بھرلاتے ہیں۔