تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی اطلاع بھی نہیں کرتے،وزیر مملکت خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستانی قیدیوں کی معلومات پر بھارت کا رویہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے جبکہ امریکی سکیورٹی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی وہاں پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع بھی نہیں کرتے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور ملک عماد نے وقفہ سوالات میں بتایاکہ بھارتی جیلوں میں 761 پاکستانی قید ہیں، ان میں698 سویلین ،45 ماہی گیر اور18 امور دفاع کے ملازم ہیں ، پچھلے2 برس میں امریکا سے190 پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ افریقا کے6 ممالک میں2 خواتین سمیت44 پاکستانی قیدی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھوٹان میں6 اور7فروری کو پاک بھارت خارجہ سیکریٹریز ملاقات کریں گے جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود کے مجوزہ دورہ بھارت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔وزیر مملکت برائے ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ برس کے آخری6 ماہ میں ریلوے کو10 ارب روپے سے زائد خسارہ ہوا۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ریلوے کرایوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔ وزیردفاع نے بتایا کہ کراچی میں مسرور کینٹ بورڈ کے قیام اور منوڑا کینٹ کی توسیع کا ارادہ نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.