تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

یمن میں یوم الغضب، صدر کے مخالفین سڑکوں پرآگئے

جنگ نیوز -
صنعاء …یمن میں بھی طویل عرصے سے برسراقتدار صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف آج ”یوم الغضب“ منایا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تاہم مخالفین کو نیچا دکھا نے کیلئے صدر کے حامی بھی میدان میں کود پڑے ہیں۔ یمنی حزب اختلاف آج” یوم الغضب “منا رہی ہے ،اس سلسلے میں دارالحکومت صنعا کے مرکزی اسکوائر پر صدر علی عبداللہ کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مخالفین کی آمد سے قبل ہی صدر کے حامی مسلح افراد نے مظاہرے کی جگہ پر قبضہ کر لیا،بدھ کی شام صدر کی حامی جنرل پیپلز کانگریس کے مسلح کارکنوں نے اسکوائر میں خیمے نصب کر دیے اور صدر کی حمایت میں بینر اورقدآدم تصاویر لگا دیں۔ صورت حال کو بھانپ کر اور ممکنہ تصادم سے بچنے کیلئے صدر کے استعفے کا مطالبہ کرنیوالی اپوزیشن نے مظاہرے کی جگہ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ۔اسلامی الاصلاح پارٹی کے رہنما محمد کہتان نے کہا کہ مظاہرہ پروگرام کے مطابق کیا جائے گا،اپوزیشن اتحاد کے محمد الصابری نے صدر علی عبداللہ کی جانب سے مظاہرہ روکنے کا مطالبہ نا قابل قبول قرار دے دیا تاہم کہا کہ صدر کی جانب سے انتخاب نہ لڑنے کے اعلان پر غور کیا جائے گا۔اس وقت صدر کے مخالفین صنعا یونیورسٹی کے وسیع و عریض میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اور ان سے برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔تیونس مصر اور یمن کے بعد شام میں بھی صدر بشارالاسد کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور انھوں نے جمعے اور ہفتے کو دمشق میں”یوم الغضب“منانے اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.