تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پلاٹ کی واگزاری : صنم بھٹو کے دعوے کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ میں پلاٹ کی واگزاری کیلئے صنم بھٹو کے دعویٰ کی سماعت وقت کی کمی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔ صنم بھٹونے منیراے ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے موقف اختیارکیا تھا کہ انہوں نے1981میں گل حسن نامی شخص سے کلفٹن بلاک5میں ایک ہزارگز کا پلاٹ خریدا اور اسکے کاغذات اپنی بڑی بہن شہید بے نظیر بھٹوکے پاس رکھوادیئے ،کیونکہ درخواست گزار زیادہ تر ملک سے باہر مقیم رہتی تھیں۔ لیکن 2008 میں فرمان علی ولد سائیں داد پھلپھوٹو نامی شخص نے ایک جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے یہ پلاٹ امیر مصطفی ولد غلام مصطفی نامی شخص کو فروخت کردیا،حالانکہ مدعیہ نے کبھی کسی کو کوئی مختار نامہ نہیں دیا۔ دعوے میں کہا گیاکہ نوکروڑ روپے مالیت کا یہ پلاٹ مدعیہ کوواپس دلوایاجائے اور اس پرغیر قانونی قبضے کی تاریخ سے فیصلے تک ایک لاکھ روپے فی ماہ کرایہ بھی دلوایا جائے۔عدالت نے مدعا علیہان شہری حکومت، امیر مصطفی اور فرمان علی کو سمن جاری کرتے ہوئے تین فروری تک پلاٹ کی حالت جون کی توں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا تاہم آج ہونے والی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.