تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اورکزئی ایجنسی: فورسز سے جھڑپ، چار شدت پسند ہلاک، ایک اہلکار شہید

جنگ نیوز -
پشاور…نیٹو فورسز نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام علی میں مارٹر گولے فائر کیے۔ادھراورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا فورسز کی جوابی کارروائی میں چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کی جانب سے آج ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے نواب کیمپ پر تین مارٹر گولے فائر کیے گئے ۔تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔لوئر اورکزئی کے علاقہ کارغان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس پر ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔فورسز کی جوابی کارروائی میں4شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں ۔اورکزئی ایجنسی کے علاقہ سیدان قلعے میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.