تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خضدار:گرلز اسکول کی دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق

جنگ نیوز -
خضدار…خضدار میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے کرخ میں واقع گورنمنٹ گرلزمڈل اسکول آج بانی کی خستہ حال دیوار گر گئی، دیوار گرنے سے ملبے تلے آکر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ اسکول میں مزید بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے تاہم کوئی مزید نقصان نہیں ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہے۔ جاں بحق ہونیوالی بچیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.