5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور ہائیکورٹ:صدرکے2عہدوں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے صدر کے دو عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کردی۔آج سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل جاری رکھے۔ ہائی کورٹ کے فل بینچ نے اے کے ڈوگر کو آئندہ سماعت میں اپنے دلائل مکمل کرنے ی ہدایت کی۔ صدر کے دوعہدوں کیخلاف کیس پر کارروائی اب سات فروری کو ہو گی۔