تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اواتار نے جیمز کیمرون کو ہالی ووڈ کا امیرترین ڈائریکٹر بنادیا

جنگ نیوز -
لاس اینجلس....ٹائی ٹینک اور اوتار جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے والے ہالی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کو ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی2010کی سب سے امیر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ جیمز کیمرون کو یہ اعزاز اوتار سے ہونیوالی آمدنی کے بعد ملا ہے ایک اندازے کے مطابق باکس آفس پر اوتار تھری ڈی سے کیمرون کو257 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے جو2010 میں کسی بھی ہالی وڈ شخصیت کی سب سے زیادہ آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے،دوسرے نمبر پر ہالی وڈ ایکٹر جانی ڈیپ ہیں جن کی کل آمدنی100 ملین ڈالرز شمار کی گئی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اسی ملین ڈالرز کما کر آئے ہیں۔ اسٹیون اسپیل برگ جنہوں نے یہ رقم کسی فلم سے نہیں بلکہ یونیورسل تھیم پارک سے ملنے والی رائلٹی اور فلم سے جڑے شعبوں میں دیے جانے والے مشوروں کی فیس سے حاصل کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.