5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اطالوی اور روسی کوہ پیماؤں نے قراقرم کی چوٹی گشہ بروم ٹو کو سر کرلیا
جنگ نیوز -
اسکردو...اٹلی اور روس کے کوہ پیماؤں نے موسم سرما میں پہلی مرتبہ آٹھ ہزار 35 میٹر بلند چوٹی گشہ بروم ٹو کو سر کرلیا۔اٹلی کے 44 سالہ کوہ پیما مسٹر سیمنی مورو اور روس کے38 سالہ کوہ پیما مسٹر ڈ ئنس یوروبکو نے کوہ قراقرم پر واقع چوٹی گشہ بروم ٹو کو موسم سرما میں پہلی بار سر کرکے کوہ پیمائی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پاکستان میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلند5 چوٹیاں واقع ہیں جنہیں موسم سرما کے دوران سر نہیں کیا جاسکا تھا تاہم اٹلی اور روس کے دو کوہ پیما رواں موسم سرما کے دوران گشہ بروم ٹو کی چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ دونوں کوہ پیما نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔ موسم سرما کے دوران گشہ بروم ٹو کی بلندیوں کو شکست دینے والے دونوں کوہ پیماؤں کا شمار دنیا کے بہترین کوہ پیماؤں میں ہوتا ہے۔