5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی، تیزی میں بدل گئی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری مندی، تیزی میں بدل گئی اور انڈیکس12ہزار300 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کار انرجی اور سیمنٹ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس117 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار359 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم12کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے ز یادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت74 پیسے اضافے کے ساتھ16 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس189 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار اکتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ رحجان جمعہ کو برقرار رہ سکتا ہے۔