5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان خوارک کی پیداوار کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک ہے،نذرگوندل
جنگ نیوز -
کراچی… مہنگائی کا مسئلہ جوں کا توں ہونے کے باوجود وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل کا کہنا ہے کہ پاکستان خوارک کی پیداوار کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک ہے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس میں خطاب کرتے ہوئے نذر گوندل کا کہنا تھا کہ گندم، چاول اور چینی کی پیداوار ضرورت سے زائد ہے جبکہ آئندہ سال چینی میں بھی خود کفیل ہونگے جس کی تیاری35 لاکھ ٹن متوقع ہے اس کے علاوہ9 لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے وفاقی حکومت کے پاس موجود گندم کے ذخیر ے میں سے ایک دانہ بھی خراب نہیں ہوا جبکہ سندھ میں سیلابی پانی سے کچھ گندم متاثر ہوئی ہے ۔سبزیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹماٹر کی پیداوار بہتر ہے جبکہ آلو کی پیداوار تقریباً35 لاکھ ٹن ہے جو طلب سے15 لاکھ ٹن زائد ہے ۔