5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دوسرا ون ڈے،سری لنکا کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹ سے شکست
جنگ نیوز -
کولمبو…سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئیس میتھڈ کے تحت آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔کولمبو میں بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں دو سو تین رنز بناسکی، ڈیوان براوو نے انتالیس رنز بنائے، لاستھ ملنگا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جواب میں سری لنکن ٹیم کو سینتالیس اوورز میں ایک سو ستانوے رنز کا ہدف ملا ۔ جو اس نے دو وکٹ پر حاصل کر لیا۔