تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

2008 سے حکومت سے کوئی امداد نہیں لی، ایم ڈی پی آئی اے

جنگ نیوز -
کراچی…پی آئی اے کے مینجنگ ڈائریکٹر اعجاز ہارون کا کہنا ہے کہ مئی 2008 کے بعد سے پاکستان انٹر نیشنل ائرلائن نے حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں لی بلکہ ما لیاتی معاملاتکیلئے قرض حاصل کیا ہے جس کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون نے کہا کہ قومی پرچم بردار ادارے کا مجموعی قرضہ 138 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ سال 2010 میں اس کا خسارہ11 ارب 36 کروڑ روپے رہا ہے جس کی اہم وجہ مالیاتی اخراجات ہیں ۔پی آئی اے اورترکش ائر لائن کے مجوزہ مشترکہ منصوبے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس سے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں روزانہ100 مقامات پر سفری سہولت میسر آئے گی جبکہ اس اشتراک سے پی آئی اے کو 33 ارب روپے سالانہ کی مارکیٹ میں داخل ہونے کا بھی موقع ملے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.