5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
2030 تک پاکستان کی50 فیصد آبادی شہروں میں منتقل ہوجائیگی
جنگ نیوز -
کراچی …2030 تک پاکستان کی تقریباً50 فیصد آبادی شہروں میں منتقل ہوجائیگی اور اتنی بڑی آبادی کے لیے رہائش ، خوراک اور ملازمت کے مواقع فراہم کرناپالیسی سازوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق شہروں میں معاشی سرگرمیاں،آبادی کے دیہات سے منتقلی کا اہم سبب ہیں کیونکہ ملکی مجموعی پیداوار میں شہروں کا حصہ78 فیصد ہے۔ماہرین کا کہنا ہے ہے شہروں کا موجودہ انفراسٹرکچر اور ادارے اس بات کے متحمل نہیں کہ وہ اتنی بڑی ہجرت کو ضم کرسکیں اور اس کیلئے پالیسی سازوں کو ابھی سے لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت ہے۔