تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدت میں کمی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے ۔کوئٹہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے شروع ہو اجو وقفے وقفے سے جاری ہے ۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں4،دالبندین میں2جبکہ سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں10.8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں5.5،دالبندین9،نوکنڈی13.3،ژوب5،بارکھان6،سبی12،قلات منفی1ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت سرد ہے جبکہ خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت8،لسبیلہ7.5،پنجگور7.5پسنی16،جیوانی19.5،تربت11،گوادر 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران اور نصیر اباد میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ ، سبی ، قلات اور ژوب ڈویژنوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.