تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

التحریر اسکوائر میں پرتشددواقعات پر مصری وزیراعظم نے معذرت کرلی

جنگ نیوز -
قاہرہ…مصری وزیر اعظم احمد شفیق نے بدھ کو صدر کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں کی معافی مانگتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔مصر کے سرکاری ٹی وی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم احمد شفیق نے کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں اور ہم کسی اختلاف رائے پر ایک دوسرے کو قتل نہیں کریں گے۔انھوں نے اعتراف کیا کہ بدھ کو ہونے والے واقعے میں کئی غلطیاں سرزد ہوئیں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات آئندہ نہیں ہونے دئیے جائیں گے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیگی۔وزیر اعظم نے بتایا کہ اس چیز کو واضع طور پر دیکھا جائے گا کہ التحریر اسکوائر میں دو مخالف گروہ کس طرح جمع ہوگئے جس کے باعث پر تشدد فسادات شروع ہوئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.